ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز گل کے بھائی کی بازیابی، ہائی کورٹ نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی

Lahore high Court, LHC, Shahbaz Gill. PTI, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:   لاہور ہائیکورٹ میں جمعرات کے روز پی ٹی آئی کے رہنما شہبازگل کےبھائی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ 
عدالت نے مغوی کو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا اور سی سی پی اولاہورسے آج رپورٹ طلب کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل میاں احسان  کا دعویٰ ہے کہ شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کو اسلام آباد جاتے ہوئے پولیس نے حراست میں لیا ، پولیس غلام شبیر سے متعلق کچھ نہیں بتا رہی۔