اداکارہ علیزے شاہ کےافسردہ ہونے کی اصل وجہ کیا؟

Alizeh Shah
کیپشن: Alizeh Shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہر کوئی خود کو خوبصورت دیکھنا چاہتاہےمگرکچھ ایسابھی ہو جاتاہےکہ انسان بعدمیں سوچنےپرمجبورہوجاتا ہے کہ یہ میں نے کیا کیا،اسی طرح  اداکارہ علیزے شاہ بال چھوٹے کروانے کے بعد خود بھی پچھتانے لگیں اور غم میں مبتلا ہو گئیں۔

 تفصیلات کےمطابق  علیزے شاہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک میم شیئر کی جس سے معلوم ہوا کہ وہ افسردہ ہیں۔ اداکارہ کی شیئر کی گئی میم پر کیپشن درج تھا کہ جب آپ اپنے بال کٹوادیں اور آپ کو احساس ہو کہ آپ کے لمبے بال زیادہ اچھے لگتے تھے۔

میم میں فیمیل کارٹون کو کٹے ہوئے لمبے بالوں پر افسردہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ علیزے شاہ کو اپنے بال کٹوانے کا غم ہے۔میم کو دیکھ کر اندازہ لگایا جارہا ہے کہ علیزے شاہ شارٹ ہیئر کٹ لینے کے بعد خود بھی پچھتارہی ہیں تاہم اس سے قبل چھوٹے بالوں کے باعث اداکارہ مداحوں کی تنقید کا بھی شکار ہوچکی ہیں۔جس کی وجہ سے اداکارہ کو کافی مشکل کا سامنا رہا۔

خیال رہے کہ اداکارہ کے شارٹ ہیئر کٹ پر کچھ میمز بھی خاصی وائرل ہوئیں جس کاعلیزے شاہ نے  ایک میم انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرکے سوشل میڈیا صارف کو جواب بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ کا شمار شوبز کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے جلدہی اس شعبے میں اپنا منفرد مقام بنایا۔