(سعید احمد سعید)گزشتہ کئی روز سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کر دی گئی۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 16 روپے فی کلو کمی کی گئی جس کے بعد برائلر کی قیمت 261 روپے فی کلو ہو گئی۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 172 روپے جبکہ پرچون ریٹ 180 روپے مقرر کیا گیا جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 153 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔
صارفین نےمطالبہ کیا ہے کہ حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اب اضافہ نہ ہونے پائے اور حکومت ان وجوہات کا پتہ چلائے کہ گزشتہ چند ماہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں استحکام نہیں آ رہا قیمتوں میں استحکام نہ ہونے سےدکاندار بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتظامیہ برائلر مرغی کے ریٹ کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے تو قیمت دو سو تک بھی آ سکتی ہے۔