ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے خسارہ میں ریکارڈ اضافہ

ریلوے خسارہ میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) مالی سال 20-2019 کے دوران ریلوے خسارہ میں ریکارڈ اضافہ، مالی سال کے دس ماہ کے اختتام پر ریلوے کو کل 37 ارب 36 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، ریلوے اعدادوشمار کے مطابق مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل اوسط ماہانہ آمدنی 4 ارب 22 کروڑ جبکہ ماہانہ اخراجات 7 ارب 95 کروڑریکارڈ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 20-2019 میں یلوے خسارہ میں ریکارڈ اضافہ ہوا، مالی سال کے دس ماہ کے اختتام پر ریلوے کو کل 37 ارب 36 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے اعدادوشمار کے مطابق مطابق رواں مالی سال(2019.20) جولائی تا اپریل ریلوے کو کل 42 ارب 20 کروڑ آمدنی ہوئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق 10ماہ میں ریلوے اخراجات 79 ارب56 کروڑ ریکارڈ کئے گئے۔

سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ریلوے کی اوسط ماہانہ آمدنی 4 ارب 22 کروڑ جبکہ ماہانہ اخراجات 7 ارب 95 کروڑریکارڈ کئے گئے، دس ماہ کے اختتام پر اوسط ماہانہ خسارہ 3 ارب 73 کروڑ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال کے دس ماہ کے دوران ملازمین کی تنخواوں پر 23 ارب 60 کروڑ خرچ ہوئے۔ پنشن پر27 ارب 64 کروڑ ، فیول پر17 ارب 18 کروڑ، بجلی 2 ارب 32 کروڑ جبکہ دیگر مدات پر8 ارب 79 کروڑ خرچ ہوئے۔

مالی سال کے اختتام پر ریلوے خسارہ 44 ارب سے بڑھنے کا امکان ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ٹرین آپریشن کی بندش سے ریلوے سالانہ خسارے میں  مزید اضافہ ہوا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer