ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت آج کتنے کھرب کا بجٹ پیش کرے گی؟ تفصیلات جانیئے

پنجاب حکومت آج کتنے کھرب کا بجٹ پیش کرے گی؟ تفصیلات جانیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت کا نئے مالی سال میں کل بجٹ کا حجم پچھلے مالی سال سے 20 فیصد زائد دینے کی تجویز ہے، تحریک انصاف کی حکومت 22 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پنجاب اسمبلی میں پیش کرے گی جبکہ ترقیاتی بجٹ کا کل حجم 350 ارب روپے ہوگا۔

پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال2019-20 کے بجٹ کے حجم کا تخمینہ 22 کھرب لگایا ہے جو رواں مالی سال19-2018 کے 1831 اعشاریہ ایک ارب روپے کے نظر ثانی شدہ بجٹ سے بیس فیصد زائد ہو گا، بجٹ میں پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں 1494 ارب روپے ملیں گے جبکہ صوبائی آمدنی کا حجم 368 ارب روپے ہو گا جس میں قابل ٹیکس آمدنی کا حجم283 ارب روپے جبکہ غیر محاصل آمدنی کا حجم 85 ارب روپے ہو گا۔

 کرنٹ کیپٹل آمدنی کا تخمینہ 33ارب روپےہے، فارن پراجیکٹ اسسٹنس کے لیے 27 ارب اور ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 350 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کیا جائیگا، پنجاب حکومت نے ریونیو بڑھانے کیلئے اداروں کے ٹیکس وصولی کے ہدف میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

 پنجاب میں 105 ارب کے ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، دستاویزات کے مطابق صوبائی محکموں سے آمدن کے ہدف میں ایک کھرب 4 ارب کا اضافہ کیاجارہا ہے، محکمہ خزانہ پنجاب نے ٹیکس وصولی کی تجاویز تیار کرلیں۔

Sughra Afzal

Content Writer