شاہد ندیم: لیسکو سلامت پورہ سب ڈویژن کے ملازمین کا شالامار کمپلیکس کے سامنے احتجاج،صارفین نے ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے دوران عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی سلامت پورہ سب ڈویژن کا لائن سٹاف گلشن پارک کے علاقہ میں جلنے والے ٹرانسفارمر کو تبدیل کرنے کے لئے پہنچا تو صارفین نے عملہ پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس کیخلاف ملازمین نے شالامار کمپلیکس کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا۔
یہ بھی لازمی پڑھیں:گرد آلود ہواؤں نے لاہور باسیوں کوگھیر لیا
سینئر رہنما ساجد کاظمی کاکہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ تو درج کر لیا لیکن درخواست کے مطابق دفعات نہیں شامل کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو دوبارہ درخواست دے کر دفعات کو وقوعہ کے مطابق کروایا جائیگا تاکہ ملزمان کو سزا دلوائی جا سکے۔