ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کیساتھ بارش  کی پیش گوئی

 ملک بھر میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کیساتھ بارش  کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کیساتھ بارش  کا امکان ظاہر کردیا ۔

 آج رات موسم کی صورتحال  کے مطابق ملک کےبیشتر   علاقوں میں   موسم گرم اور مرطوب   رہنے کی توقع ۔ تاہم  کشمیر،   با لائی خیبرپختونخوا  ،  شمال مشرقی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔  آج ے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 46، نوکنڈی، دالبندین 44، تربت، نور پور تھل، بھکر، دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق   اسلام آباد اور گردونواح میں    موسم   گرم اور حبس رہے گا۔  تاہم صبح اوررات کے اوقات میں   چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔Prob:35% ہے ۔

خیبرپختونخوا  کے بیشتر اضلاع میں موسم   گرم  اور مرطوب رہنے کی توقع ہے   تا ہم دیر، چترال، سوات، کوہستان،  شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر،  پشاور، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم   گرم  اور  شدید حبس  رہنے کی توقع ہے ۔   تاہم  مری، گلیات،  راولپنڈی،چکوال،  جہلم، منڈی بہاؤالدین،  گوجرانوالہ، لاہور،  قصور،شیخوپورہ،  ساہیوال ،سیالکوٹ، نارووال اور اوکاڑہ  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر  بارش  کا امکان ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم  اور مرطوب  رہنے کی توقع ہے    تاہم شام/رات میں  آواران ،خضدار،  ژوب،بارکھان،موسیٰ خیل،کوہلو  اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر  بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم   گرم   اور  مرطوب جبکہ دن کے دوران  وسطی /بالائی اضلاع میں شدید   گرم    رہنے کی توقع  ہے    تاہم شام/رات میں   تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی  ، سکھر، جیکب آباد،  دادو  اور کراچی سمیت   ساحلی علاقوں  میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ۔  

       کشمیر اورگلگت بلتستان  میں مطلع جزوی  ابرآلود رہنے  کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔