سٹی 42: لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آ گئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 29 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔