ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس صارفین کیلئے بڑی خوشخبری!

گیس صارفین کیلئے بڑی خوشخبری!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے پیشِ نظر پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے سپاٹ کارگو کی خریداری کے لیے ایک اور ہنگامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

 پی ایل ایل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تمام عالمی ایل این جی کمپنیوں سے 15 جولائی تک باقاعدہ بولیاں طلب کر لی گئی ہیں،یہ بولیاں 21 اور 22 جولائی کو پاکستان میں ایل این جی ڈیلیوری کے لیے طلب کی گئی ہیں۔

 حکام کا کہنا ہے کہ ٹینڈر کے لیے موصول ہونے والی تمام بولیاں اسی دن فوری طور پر کھولی جائیں گی تاکہ عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

 واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان اس سے قبل بھی جولائی کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دو ایل این جی ٹینڈر خرید چکی ہے۔

 پی ایل ایل نے بتایا کہ 10 سے 11 جولائی کی سپلائی کا کارگو 17.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ پر خریدا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 30 جون سے4 جولائی تک ایل این جی کارگو 16.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ پرخریدا گیا تھا۔


 
 

Ansa Awais

Content Writer