ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش،  موسم خوشگوار

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش،  موسم خوشگوار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ ٹاؤن شپ، کوٹ لکھپت اور پیکو روڈ کے اطراف بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد گرمی کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا، جبکہ شہریوں نے شدید حبس اور گرمی سے عارضی ریلیف محسوس کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران شہر کے مزید علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔