ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گنج پن کی وجہ سے کئی فلموں سے مسترد کیاگیا، انوپم کھیر

گنج پن کی وجہ سے کئی فلموں سے مسترد کیاگیا، انوپم کھیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سینئر اداکار انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ انہیں گنج پن کی وجہ سے فلموں سے مسترد کیا گیا اور ساتھ ہی طنز کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

 انوپم کھیر نے یاد کیا کہ جب وہ 1981 میں فلمی دنیا میں داخل ہوئے تو وہ پہلے ہی گنجے ہو چکے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ آج میرا گنج پن اسٹائلش سمجھا جاتا ہے لیکن اُس وقت میرے سر کے مختلف حصوں سے بال جھڑ رہے تھے جس سے مجھے بہت پریشانی ہوئی۔ 
لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اداکاری کے بجائے اسسٹنٹ یا مصنف بن جائیں، یہاں تک کہ جب انہوں نے بتایا کہ وہ نیشنل اسکول آف ڈراما سے گولڈ میڈلسٹ ہیں تب بھی لوگوں نے صرف ان کے گنجے پن کی وجہ سے ان کے اداکار بننے پر شک کیا۔انوپم کھیر کے پہلے سیکریٹری اشوک پنجابی نے بھی انہیں بارہا وِگ پہننے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کیا تم نے کبھی کوئی ہیرو بغیر بالوں کے دیکھا ہے؟

مگر انوپم کھیر نے وِگ پہننے سے انکار کر دیا اور پُرعزم رہے کہ وہ بغیر بالوں کے ہیرو بن کر دکھائیں گے۔انوپم کھیر نے کہا کہ لوگ دوسروں پر ججمنٹ دینا پسند کرتے ہیں مگر اصل خوبصورتی یہ ہے کہ آپ انہیں صاف لفظوں میں کہہ دیں چپ رہو۔

ان کا ماننا ہے کہ اصل قدر انسان کے کام میں ہوتی ہے، شکل میں نہیں، ان کے مطابق جو تنقید کرتے ہیں، وہ اکثر اپنی کمزوریوں سے بولتے ہیں لیکن آخر میں آپ کا کام بولتا ہے اور یہی سب سے اہم چیز ہے۔انوپم کھیر نے اس بات پر زور دیا کہ دیرپا کامیابی کے لیے ظاہری شکل و صورت کی اہمیت بہت کم ہوتی ہے۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی مثال دی کہ نہ وہ بہت لمبے ہیں، نہ ہی مسلز والے، مگر پھر بھی وہ 40 سال سے انڈسٹری میں چھائے ہوئے ہیں۔

 انوپم نے مزید کہا کہ کامیابی اس بات پر منحصر ہے کہ آپ خود کو کیسے پیش کرتے ہیں۔