ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل کامران کی پوسٹننگ میاں صاحب نے کروائی؟ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کا خصوصی انٹرویو

فیصل کامران کی پوسٹننگ میاں صاحب نے کروائی؟ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کا خصوصی انٹرویو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ’’آر ٹی ایس وِد 24 پلس‘‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ جہاں انہوں نے اینکر ریحان طارق کی جانب سے کیے مختلف عوامی سوالات کے جواب دیے ۔ 

انٹرویو کے دوران اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کہنے والے آپ کے بارے میں بھی کہتے ہوں گے کہ یہ پولیٹکل انفلوئینس کی وجہ سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور لگے ہیں، کہنے والے یہ بھی کہتے ہیں کہ فیصل کامران صاحب سابق وزیراعظم نواز شریف کو میسج کر کے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور لگے ہیں، کیوں کہ بطور اے ایس او انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں انہوں نے کام کیا تھا، یہ تو گرید 19 کے جونئر آفسر ہیں ، انہیں گریڈ 20 مل گیا۔ اینکر نے بات دہرائی کہ کہنے والے کہتے ہیں کہ فیصل کامران نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو میسج کیا تھا، جس کے بعد نواز شریف نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تو فیصل کامران ہی لگیں گے۔ اس تلخ سوال کے جواب میں فیصل کامران نے کہا کہ کہنے والے کہتے رہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہر ضلع کا ڈی پی او ، آر پی او ، سی پی او  سمیت کچھ پوسٹیں چیف منسٹر کا اختیار ہوتا ہے کہ انہوں نے لگانی ہیں، کئی سالوں سے اسی طرح ہوتا آرہا ہے۔ یہ گورمنٹ کی مرضی ہے کہ وہ جس کو چاہیں لگائیں، اُن  کے پاس کچھ نام جاتےہیں جن میں بہتر سے بہترین آفسر کو انہوں نے کسی بھی پوسٹ کے لیے چننا ہوتا ہے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ میرے مطابق یہ سب معنی نہیں کرتا کہ کوئی کیا کہتا ہے، جو چیز معنی رکھتی ہے وہ آپ کا کام ہے۔ فیصل کامران نے کہا کہ کیا اپریل 2024 سے اب تک ہمارے کام میں کوئی کمی آئیْ۔ 2 محرم ، چہلم ، داتا صاحب کا عرس جو گزرا ہے اس طرح کے موقع پر 12 لاکھ لوگ ایک جگہ جمع ہوئے ان کی سکیورٹی۔ اس کے علاوہ 120 دن کا پی ایس ایل ، کیا ان سارے کاموں میں کوئی مسئلہ درپیش آیا؟۔ فیصل کامران نے کہا کہ میں کوئی پہلا جونئر آفسر  نہیں جو اس گریڈ پر لگا ہے، مجھ سے پہلے بھی دو آفسر اس گریڈ سے گزر چکے ہیں، تو یہ گورمنٹ کا اختیار ہے وہ جسے اس پوسٹ کو چلانے کے قابل سمجھتے ہیں اُسے لگا دیتے ہیں، ہمیں باتوں کی بجائے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے، اور ہم اپنا کام الحمداللہ بہت اچھا کررہے ہیں ۔ 

مزید تفصیلات جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں: