ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ، عدالت نے ٹرائل کورٹ میں پیش ہونیوالے گواہوں کے متعلق مکمل رپورٹ طلب کرلی ۔
جسٹس سید شہبازعلی رضوی اور جسٹس سلطان محمود پرمشتمل دورکنی بینچ نے سماعت کی،ڈی ایس پی آصف جاوید مقدماث کی تفتیشی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے،سرکاری وکیل نےاعجازچودھری کے شریک ملزمان کی درخواست ضمانتوں کے سیٹس کے متعلق رپورٹ پیش کی، جسٹس سید شہبازعلی رضوی نے اعجازچوہدری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اس مقدمے کے متعلق بتائیں،وکیل نے جواب دیا بانی پی ٹی آئی کے بارے میں جوتتیمہ بیان ہوئے، یہ بھی اسی نوعیت کے متعلق ہے، پراسیکیوٹرنے جواب دیا بانی پی آئی کے متعلق گواہ کا تتیمہ بیان بعد میں کیا گیا تھا، اعجازچوہدری کے متعلق درج ایف آئی آر کے اگلے دن گواہ کا تتیمہ بیان ہوا،عدالت نے استفسار کیا ٹرائل کورٹ میں گواہوں کے بیانات کی کیا صورتحال ہے، پراسیکیوٹر نے جواب دیا ٹرائل کورٹ میں تقریباً گواہ مکمل ہوگئے ہیں،عدالت نےگواہوں کے بیانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت16 جولائی تک ملتوی کردی۔