جنید ریاض :میٹرک وانٹرکےپیپرمارکنگ میں بڑی غلطیاں کرنیوالےاساتذہ کیخلاف کارروائی کاآغاز کر دیا۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کےنام محکمہ سکول ایجوکیشن کوبھجوا دیئے،مذکورہ سینکڑوں اساتذہ کی9جولائی کو جواب طلبی کی گئی تھی،جواب طلبی کےباوجودمتعلقہ اساتذہ انکوائری کمیٹی کےسامنےپیش نہیں ہوئےتھے،ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب نےمتعلقہ اساتذہ کودوبارہ آج انکوائری کیلئےطلب کرلیا۔
اساتذہ کو آج تحریری جواب کیساتھ انکوائری کیلئے ہر صورت پیش ہونےکاحکم جاری کر دیا گیا.
محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ متعلقہ اساتذہ کی ذاتی شنوائی کےبعدسخت کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق متعلقہ اساتذہ پرآئندہ پیپرچیک کرنےپرپابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔