ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کو پولیس حراساں کرنے کے متعلق درخواست ،ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا لاہور ہائیکورٹ پیش

 شہری کو پولیس حراساں کرنے کے متعلق درخواست ،ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا لاہور ہائیکورٹ پیش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہری کو پولیس حراساں کرنے کے متعلق درخواست میں ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا لاہور ہائیکورٹ پیش ،عدالت نے ڈی پی او کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے درخواست خارج کردی ۔ 

جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہری سردار پھلہ کی درخواست پر سماعت کی ،ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل ستار ساحل کے ہمراہ پیش ہوئے ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او نے جو رپورٹ پیش کی ہے وہ آپ کے موقف کی تردید کرتی ہے،اگر آپ کو کوئی شکایت ہے تو آپ متعلقہ دیوانی عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں ، عدالت میں ڈی پی او کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق درخواست گزار عادی مقدمہ باز ہے، اور مختلف محکموں اور افراد کے خلاف درخواستیں دیتا رہتا ہے، ڈی پی او کی ،درخواست گزار کو پولیس نے انکوائری کے لئے طلب کیا تو اس نے حراساں کرنے کا الزام لگایا ، درخواست گزار کی حراساں کرنے کی درخواست پہلے بھی سیشن کورٹ کرچکی ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer