ویب ڈیسک:تاجک نژاد سوشل میڈیا اسٹار اور ’بگ باس 16‘ کے معروف ترین شرکا میں شامل عبدو روزق کو دبئی ایئرپورٹ پر مختصر وقت کے لیے حراست میں لیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
ان کی مینجمنٹ کے مطابق وہ اب دبئی میں ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کی تیاری کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں ابتدائی طور پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ عبدو روزق کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چوری کے ایک مبینہ الزام کے تحت گرفتار کیا گیا، جس کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی گرفتاری سے متعلق قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔
تاہم جلد ہی عبدو روزق کی ٹیم نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ عبدو کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ صرف کچھ دیر کے لیے دبئی پولیس نے حراست میں لیا۔ انہوں نے مکمل وضاحت فراہم کی، جس کے بعد فوری طور پر رہا کر دیا گیا۔
بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کے مطابق عبدو روزق کو چوری کے شبہے میں روکا گیا تھا، تاہم پولیس کی جانب سے اس معاملے میں کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔