پرویز مشرف کی درخواست وفات کے بعد سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

 پرویز مشرف کی درخواست وفات کے بعد سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک:  سابق صدر  مرحوم پرویزمشرف کی درخواست ان کی وفات کے بعد سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 20 جولائی کو سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے 2013ء کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا ۔ اُن کی سپریم کورٹ میں دائر اپیل پر گزشتہ سماعت 5 سال قبل ہوئی تھی۔