ویب ڈیسک:وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ پاکستان کو جلد ساتویں اورآٹھویں مشترکہ قسط کے ایک ارب سترہ کروڑ ڈالرز موصول ہوجائیں گے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایف ایم سے معاہدے کے سلسلے میں مدد اورتعاون فراہم کرنے پرمیں وزیراعظم، ساتھی وزرا، سیکریٹریز اورخصوصا فنانس ڈویژن کا شکرگزارہوں۔
Pakistan and IMF have reached an agreement. We will soon receive $1.17b as the combined 7th & 8th tranche. I want to thank the PM, my fellow ministers, secretaries and especially the finance division for their help and efforts in obtaining this agreement. https://t.co/376sCHLc1Y
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) July 14, 2022
آئی ایم ایف کی پاکستان کےمعاشی اصلاحاتی پروگرام کی تعریف ,عالمی مالیاتی فنڈنےپاکستان کوایک ارب 17 کروڑڈالرفراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔
آئی ایم ایف توسیعی پروگرام کےتحت 4 ارب 20 کروڑڈالرمزیدفراہم کیےجائیں گے آئندہ سال جون تک یہ رقم 7 ارب ڈالر کردی جائےگی۔سابق حکومت نےآئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالرکےبیل آؤٹ پیکج کامعاہدہ کیاتھا۔سابق حکومت معاہدوں کی پاسداری نہ کرسکی جس پرآئی ایم ایف نےرقم روک لی۔