انگلینڈ کے ہاتھوں شکست۔۔۔ ہیڈکوچ مصباح الحق کا بیان سامنے آ گیا

 انگلینڈ کے ہاتھوں شکست۔۔۔ ہیڈکوچ مصباح الحق کا بیان سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: قومی کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ مصباح الحق کاکہناہےکہ انگلینڈ سےشکست ہمارے لیےلمحہ فکریہ ہے،ابھی کوئی کھلاڑی تسلسل میں نہیں ہے،ہر میچ میں بیلنس ٹیم کھلائی مگرتوقع کے مطابق نتائج نہیں آئے۔
 تفصیلات کے مطابق  انگلینڈسےون ڈےسیریز میں کلین سویپ کےبعدقومی ٹیم کےہیڈکوچ مصباح الحق نے شکست کی ذمہ داری ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ڈال دی۔ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق  کا کہنا تھا کہ  ایسی کارکردگی کا دفاع نہیں کرسکتا، بطور ٹیم ہم لوگ بری طرح ناکام ہوئے،ایسے لگتا جہاں سے شروع کیا ابھی وہیں کھڑے ہیں .

مصباح الحق نے مزید کہا کہ فیلڈنگ اور باؤلنگ پلان کے مطابق نہیں ہوئی، شاداب اور فہیم اس وقت ٹیم کی ضرورت ہیں، کنڈیشنز کی وجہ سے ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی ،مصباح الحق نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی کارکردگی کپتانی کے بعد بہتر ہوئی، وقت کے ساتھ وہ اپنی غلطیوں کو سدھاریں گے۔