سرکاری افسروں کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا حکم

سرکاری افسروں کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا حکم
کیپشن: ملزمین کی تنخواہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے میں عوامی پیسہ سے افسران و ملازمین کو اعزازیے دینے کا طوفان تھم نہ سکا۔ ایل ڈی اے سٹی میں کام کرنیوالے 60 افسران و ملازمین کو ایک ماہ کے تنخواہ بطور اعزازیہ دینے حکم نامہ جاری، کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر تعینات ہونیوالےخرم یعقوب بھی مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے سٹی میں کام کرنیوالے 60 افسران و ملازمین کو ایک ماہ کے تنخواہ بطور اعزازیہ دینے حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کا نام بھی اعزازیہ حاصل کرنیوالوں میں شامل ہیں جبکہ حال ہی میں تعینات ہونیوالی ڈائریکٹر نیا پاکستان ایل ڈی اے اپارٹمنٹس رابیل بٹ بھی اعزازیہ لینے والوں میں شامل ہیں۔

ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم کی بدحالی کے باوجود ڈیپوٹیشن افسر روف احمد بھی فہرست میں شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ، سٹاف افسر ، کلرک ، نائب قاصد بھی اعزازیہ لیں گے۔ ایل ڈی اے مالی طور پر مشکلات کا شکارہے لیکن اعزازیہ دینے کیلئے کروڑوں کے وسائل لٹائےجا رہے ہیں۔