13 جولائی شریف خاندان کی سیاست کا نائن الیون ثابت ہوا: ترجمان پاکستان عوامی تحریک

13 جولائی شریف خاندان کی سیاست کا نائن الیون ثابت ہوا: ترجمان پاکستان عوامی تحریک


قذافی بٹ : پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس کھسیانی بجلی کھمبا نوچے کے مترداف ہے، 13 جولائی شریف خاندان کی سیاست کا نائن الیون ثابت ہوا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بولو لاہور 20نومبر 2018    

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی نیوز کانفرنس

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے سابق وزیراعلٰی کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کی سازش کا دھرم پورہ میں دھڑن تختہ ہو گیا۔ لاہوریوں نے مجرم فیملی کا ساتھ نہ دے کر کرپشن سے نفرت کا اظہار کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ’’نواز شریف اور مریم نواز کا جیل میں ٹرائل انصاف کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے‘‘

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کااستقبال روکنے کیلئے شہباز شریف نے پنجاب سیل کر دیا تھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سزا یافتہ خاندان کو قائد و اقبال کے نام اپنی زبان پر لانے کا حق نہیں۔ عوامی تحریک کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ شہباز شریف کو شامل تفتیش کیا جائے۔