علی رامے: پنجاب حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئےبڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب حکومت چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے ماہانہ وظیفہ مقرر کرے گی، اس سلسلے میں18سال سے کم عمر بچوں کےوالدین کی مالی معاونت کی جائیگی۔
بچوں کومزدوری سے نکالنے پروالدین کو مشروط سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔والدین کی مالی معاونت کےبعدبچوں کو تعلیم وتربیت فراہم کی جائے گی۔
چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئےٹاسک کمیٹیاں قائم، جامع پلان تیار کیا جائیگا، اس ضمن میں پنجاب حکومت نے موجودہ قانون میں ترامیم کیلئے سفارشات طلب کرلیں جبکہ کمیٹیوں کو چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے20 سے زائد ٹاسک سونپ دئیے گئے۔
چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے بچوں کی ڈیجیٹل میپنگ اور جیو ٹیگنگ ،ہیلپ لائن اور بحالی مراکز قائم کئےجائیں گے۔
پنجاب حکومت سوشیو اکنامک سروے کے تحت والدین کو ماہانہ وظیفہ دے گی،حکومتی اقدامات سے ہزاروں بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App