ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ فراہم کر دیا

ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ فراہم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسپیس ایکس کی جانب سے یہ اقدام ایران میں انٹرنیٹ تک رسائی بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران میں پہلے سے موجود مگر غیر فعال اسٹار لنک اکاؤنٹس کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے جبکہ صارفین کی سبسکرپشن فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کے بعد ایران میں اسٹار لنک صارفین کو بغیر کسی لاگت کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس دستیاب ہو گئی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس ایران میں اسٹار لنک سیٹلائٹ نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، جس سے ان علاقوں میں بھی رابطے ممکن ہو سکیں گے جہاں روایتی انٹرنیٹ سروسز متاثر یا محدود ہیں۔