ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟  بڑی خبر آگئی

پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟  بڑی خبر آگئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کل کیا جائے گا، اس حوالے سے اوگرا نے حکومت کو سمری بھیج دی ہے، منظوری  کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جنوری 2024 سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے تک کمی کی تجویز ہ دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو مٹی کا تیل فی لیٹر 3 روپے سستا کرنے کی تجویز  ہے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے کمی کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ یکم جنوری کو حکومت نے سالِ نو کے آغاز کے موقع پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 21 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 34 پیسے پر برقرار رکھی گئی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 2 روپے 19پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 193 روپے 21 پیسے ہو گئی تھی۔