کتے کی ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل

کتے کی ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ورزش کا شوق صرف انسانوں کو ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی یکسر پایا جاتا ہے، یقین نہیں تو سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو ہی دیکھ لیجئے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کتا اپنی دو ٹانگوں پر رسی کود رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بالو نامی اس کتے نے اپنے شوق کواپنے مالک وولف گینگ لاؤن برگر کے ساتھ مل کر ایسے ذوق سے پورا کیا کہ عالمی ریکارڈ ہی قائم کردیا۔ ان دونوں نے مل کر صرف 30 سیکنڈ میں32 اسکپ کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ان کی یہ ویڈیو گنیز ورلڈ ریکارڈز انتظامیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاوٗنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ’ 30 سیکنڈز میں بالو نامی کتے اور اس کے مالک وولف گینگ لاؤن برگر نے 32، سب سے زیادہ اسکپس لگا لئے‘۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والے وولف گینگ لاؤن برگر کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال 2022 میں یہ ریکارڈ قائم کرنے کے لئے خوب پریکٹس کی تھی۔ اس وائرل ویڈیو کو اب تک 30 لاکھ سے زائد بار دیکھا جبکہ 20 ہزار سے زائد صارفین نے کمنٹس میں تبصرہ کیا اور کتے کی تعریفیں کی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer