اداکارہ عنایا خان کی بہن کی شادی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

اداکارہ عنایا خان کی بہن کی شادی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عنایا خان  کی بہن کی شادی میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

  پاکستان کی معروف اداکارہ عنایا خان سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔حال ہی میں اداکارہ عنایا خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں اداکارہ عنایا خان کو بھارتی گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین  ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہےہیں۔

اداکارہ عنایا نے بالی ووڈ فلم "پٹھان" کے گانے "بے شرم رنگ"  پر بھی رقص کیا ، سوشل میڈیا پر ڈانس ویڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی اداکارہ نے کمنٹس سیکشن کو محدود کردیا ہے کیونکہ سوشل میڈیا صارفین  عام طور پر شادی کے اس طرح کے رقص کو "فحش" فعل قرار دیتے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں، شئیر کی گئی تصاویر میں عنایا خان کو خوبصورت ساڑھی میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ عنایا خان  ڈرامہ سیریل"لاپتہ"، "میرے اپنے"، "سویا میرا نصیب" اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔