بھارتی خاتون کرکٹر کی جنگل میں درخت سے لٹکی لاش برآمد

Indian Cricketer
کیپشن: Indian Cricketer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست اوڑیسا سے تعلق رکھنے والی خاتون کرکٹر راج شری کی جنگل میں درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی۔ 

بھارتی پولیس کے مطابق 26 سالہ کرکٹر کی لاش ریاست اوڑیسا کے شہر کٹک کے جنگل میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی تھی،  خاتون کرکٹر 11 جنوری سے لاپتا تھی جبکہ اس کی اسکوٹی بھی پولیس کو جنگل کے قریب سے مل گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کیس کی ہر زاویے سے تفتیش کی جائے گی، خاتون کرکٹر کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے سامنے آجائے گی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-14/news-1673676593-2401.jpg

بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل لیول ٹورنامنٹ کے لیے اس علاقے میں ٹریننگ کیمپ لگایا گیا تھا جس کے لیے منتخب کی گئی 16 رکنی ٹیم میں راج شری جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

راج شری کے ساتھ ہوٹل میں رہنے والی خاتون نے بتایا کہ بدھ کی شام ٹیم کے ارکان کے ناموں کے اعلان کے بعد وہ رو رہی تھی اور اس کے بعد وہ ہوٹل سے لاپتا ہوگئی جہاں ہمیں ٹریننگ سیشن کے لیے رکھا گیا تھا۔

مرنے والی خاتون کرکٹر کے اہلخانہ نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاش پر زخموں کے نشانات تھے۔