ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے متعلق فیصلہ نہ ہو سکا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کی تاریخ سے متعلق آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا جبکہ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے اور گورنر پنجاب بلیغ کو آئین کے مطابق کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-14/news-1673670417-3235.jpg

شہاز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابت کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز آئندہ ہفتے وطن واپس آرہی ہیں اور پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم چلائیں گی جبکہ ملک میں عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

گورنر آج رات 10 بجے سے قبل سمری پاس کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، ذرائع کے مطابق 48 گھنٹے میں دستخط نہ ہونے پر انتخاب کی تاریخ کا معاملہ الیکشن کمیشن دیکھے گا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-14/news-1673670483-1877.jpg