ویب ڈیسک: امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فون پر رابطہ کیا۔
امریکی وزیردفاع اور پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر امریکی وزیر دفاع کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔