حارث رؤف نے ننھے بچے کی فرمائش پوری کرکے دل جیت لئے، ویڈیو دیکھیں

Haris Rauf In BBL
Haris Rauf

ملک سلطان اعوان: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر حارث رؤف ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، وہ اپنی باؤلنگ کے علاوہ شاندار فیلڈنگ اور مخصوص انداز میں وکٹ کا جشن منانے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

بگ بیش سیزن 11 میں میلبرن سٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے حارث رؤف نے جمعرات کے روز اپنا آخری میچ کھیلا، پی ایس ایل میں شرکت کرنے کیلئے انہیں جلد وطن واپس لوٹنا پڑا.  گزشتہ میچ میں انہوں نے ماسک لگا کر وکٹ کا جشن منایا تو کرکٹ کے حلقوں میں ان کے اس انداز کو خوب سراہا گیا۔

اب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک ننھے مداح کے ساتھ تصویر بنوانے کی فرمائس کے بعد  اپنی کیپ تحفے میں دے رہے ہیں۔

رواں سیزن حارث رؤف نے 5 میچز میں 9 وکٹیں حاصل کیں،  میلبرن سٹارز کی کی جانب سے 18 میچز میں اب تک انہوں نے 30 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ہے۔