کنسرٹ کے دوران آئمہ بیگ نے نازیبا اشارہ کیوں کیا؟ ویڈیو دیکھیں

کنسرٹ کے دوران آئمہ بیگ نے نازیبا اشارہ کیوں کیا؟ ویڈیو دیکھیں
کیپشن: Aima Baig
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

معروف  گلوکارہ آئمہ بیگ کی میوزک کنسرٹ کے دوران نازیبا اشارے کرنے والے لڑکے پر برہمی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

گلوکارہ نے گزشتہ روز لاہور میں پنجاب گروپ آف کالجز (پی جی سی) کے کیمپس میں میوزک کنسرٹ کے دوران پرفارمنس کی تھی، جہاں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران ہی ایک لڑکے کی جانب سے نازیبا اشارے کیے جانے پر آئمہ بیگ کے برہم ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈی پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ بیگ نے نازیبا اشارے کرنے والے شخص کو ’گندا کیڑا‘ قرار دیتی ہیں، جس پر کنسرٹ میں موجود دوسرے لوگ مذکورہ شخص کے خلاف نعرے بازی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ویڈیو میں آئمہ بیگ کو کہتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھی لاہوری ہیں، وہ ایسے اشاروں سے ڈرنے والی نہیں ہیں، ساتھ ہی انہوں نےاشارے کرنے والے نامعلوم شخص کو جھاڑ بھی پلائی۔

گلوکارہ کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کا ہش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔مذکورہ ویڈیو سے قبل گزشتہ ماہ 28 دسمبر کو بھی آئمہ بیگ کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک لڑکے نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر