کیلی جینر انسٹاگرام پر 30 کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی خاتون

kylie jenner star
کیپشن: kylie jenner
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ہالی وڈ اسٹار کیلے جینر انسٹا گرام پر 300 ملین فالوورز( 30 کروڑ) رکھنے والی پہلی خاتون بن گئیں ۔

کیلے جینر آرئنیا گرانڈے کو شکست دے کر 300 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی خاتون ٹاپ اسٹار بنی ہیں اس سے قبل آریئنا گراندے اس ایپ پر سب سے مقبول خاتون تھیں جو کہ اب دوسرے نمبر پر سیلینا گومیز کے ساتھ ہیں۔یادرہے سیلینا گومز کے انسٹاگرام پر 289 ملین فالوورز تھے ۔

 اپنے شریک حیات ٹریوس اسکاٹ کے کنسرٹ میں ہلاکتوں کے باعث وہ  انسٹا گرام پر  قدرے خاموش رہی ہیں تاہم کرسمین پر  انہوں نے اپنی والدہ کرس جینر کی تصویر لگائی تھی۔اس کے اگلے ہفتے انھوں نے سنہ 2021 میں اپنے سب سے اچھے اور برے تجربات کی تصاویر لگائیں۔ کیلے جینر ایک تشہیری پوسٹ کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں جو ایک پوسٹ کے 20 کروڑ 30 لاکھ روپے لیتی ہیں۔ ان کا ایک میک اپ برانڈ اور میک اپ کی اشیا ہیں۔ 

 تاہم انسٹا گرام پر سرفہرست مانچسٹر یونائیٹڈ کے مایہ ناز اسٹرائکر فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو ہیں جن کے 388 ملین ( 38 کروڑ 80 لاکھ) فالوورز ہیں ۔  سب سے مقبول نسٹا گرام کا اپنا آفیشل اکاؤنٹ جس پر دنیا بھر کے تخلیق کاروں کی سب سے بہترین تصاویر شائع کی جاتی ہیں، اس کے 46 کروڑ 60 لاکھ فالورز ہیں۔ فٹ بال کے کھلاڑی لیونل میسی بھی 30 کروڑ مداحوں کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔ دیگر 10 سب سے مقبول اکاونٹس میں کشتی کے سابق کھلاڑی 'دی راک'، ٹی وی پر ریئیلٹی شو کرنے والی کم کارڈیشن اور گلوکار بیونسے اور جسٹن بیبر شامل ہیں۔