عرفان ملک: لاہور سمیت صوبہ بھرمیں ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے خواہشمند کے لیے مزید انتظار، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد ڈرائیونگ لائسنس بن سکیں گئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار نے نئے سسٹم کے لیے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی، ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے ٹکٹس کی بجائے بینک میں فیس جمع کروانے کی تجویز دے دی ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کی رقم ایزی لوڈ کے ذریعے بھی جمع کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔
بنک یا دیگر ذرائع سے ڈرائیونگ لائسنس فیس کی رقم جمع ہونے سے جعلی ٹکٹس کا معاملہ بھی حل ہو جائے گا، جعلی ٹکٹس کی وجہ سے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں تاخیر اور سرکاری خزانے کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے تجاویز پر مبنی سمری وزیراعلی آفس کو بھجوا دی گئی ہے۔آئی جی پنجاب نے یہ تجویز ڈاک ٹکٹس کے اجراء میں تاخیر ہونے پر دی، ٹکٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے میں شدید مشکلات کاسمنا کرنا پڑتا ہے۔