سعودی خاتون کےہاں 5 جڑواں بچوں کی پیدائش

 سعودی خاتون کےہاں 5 جڑواں بچوں کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :   تبوک میں "شاہ سلمان ہسپتال برائے مسلح افواج" میں سعودی  خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش، تمام بچے اورانکی ماں صحت مند ہیں۔

تبوک میں "شاہ سلمان ہسپتال برائے مسلح افواج" میں ایک سعودی خاتون نے 5 جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ ہسپتال کی طبی ٹیم کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون شہری کی عمر 34 برس ہے اور بچوں کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوئی۔  ہسپتال کی طبی ٹیم کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون شہری کی عمر 34 برس ہے اور بچوں کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوئی۔

مذکورہ سعودی خاتون کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 12 برس قبل ہوئی تھی۔ حالیہ پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش حمل کے 28 ویں ہفتے میں ہوئی ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے ہر ایک کا وزن 950 سے 1100 گرام کے درمیان ہے۔ تمام بچوں کی صحت اچھی ہے۔