پنجاب حکومت کا کفالت پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا کفالت پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے صوبے کی 20 تحصیلوں میں کفالت پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے پہلے مرحلے میں یہ پروگرام چاراضلاع کی تحصیلوں میں شروع کیا جا رہا ہے، ان میں ضلع بہاولپور، ضلع لیہ، ضلع فیصل آباد اور ضلع چکوال شامل ہیں، مذکورہ چاروں اضلاع کی تحصیلوں میں یہ پروگرام شروع کیا جائے گا۔

  چیف سیکرٹری نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو کفالت پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو سیلانی لنگر کے لئے اقدامات کرنے اورانہیں مدد فراہم کرنے اور ان کیساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، ان لنگرخانوں میں مستحق افراد کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer