سوئی ناردرن گیس کمپنی کمپریسر استعمال کرنے والوں پر مہربان ہوگئی

سوئی ناردرن گیس کمپنی کمپریسر استعمال کرنے والوں پر مہربان ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن  نے کمپریسر استعمال کرنے کی وجہ سے منقطع ہونے والے 500 صارفین کے کنکشن تین ماہ کی بجائے سات روز بعد بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹیموں نے موسم سرما میں کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر500 صارفین کے کنکشن منقطع کیے گئے، موسم میں بہتری ہونے پر منقطع کنکشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کو حلف نامہ اور منقطع کنکشن کے حامل صارفین کو کمپریسر جمع کرانےکی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

کمپریسر کا استعمال کرنے والے صارفین کے میٹرز لیبارٹری رپورٹ کے لیے بھجوا دیئےگئے ہیں، لیبارٹری رپورٹس میں خراب ہونے والے میٹرز کے صارفین کو ڈی ٹیکشن بل چارج ہوں گے۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے میٹرز کا مکینکل سسٹم خراب ہونے کا امکان ہوتا ہے،اس لیے لیبارٹری رپورٹس لی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوئی ناردرن گیس کمپنی نے تین ماہ تک کنکشن منقطع رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer