کاچھا منڈی میں بارش کے بعد گندگی کے ڈھیر، ضلعی انتظامیہ بے خبر

کاچھا منڈی میں بارش کے بعد گندگی کے ڈھیر، ضلعی انتظامیہ بے خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) کاچھا سبزی و فروٹ منڈی میں بارش کے بعد ابتر صورتحال، کیچڑ،گندگی اور بارشی پانی نےدکاندار و خریدار سب کو پریشانی میں مبتلاء کردیا۔
باران رحمت کاچھا منڈی میں اپنے ساتھ مصیبت بھی لے کر آیا۔کیسے حفظان صحت کے اصول اور کیسی صفائی، کاچھا منڈی میں فوڈ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی، سب صورتحال بہتر بنانے میں ناکام، شہری پیسے دے کر جراثیم خریدنےلگے۔
نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے سبزی و فروٹ منڈی کیچڑ سے اٹے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی، اس صورتحال سے مزدور،خریدار اوردکاندار سب ہی پریشان ہیں۔ دکانداروں او ر شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ منڈی کو مسائل سے نجات دلائے تاکہ وہ اچھے ماحول میں جراثیموں سے پاک سبزیاں اور پھل خرید سکیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔