تعارفی پروگرام " لاہور تاریخ کے آئینے میں" کا انعقاد

تعارفی پروگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام " لاہور تاریخ کے آئینے میں" تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں نامور مصور ڈاکٹر اعجاز انور نے لاہور کی تاریخ پر گفتگو کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمغہ حسن کارکردگی پانے والے نامور مصور ڈاکٹر اعجاز انور کا کہنا تھا کہ لاہور کی ثقافت کا شمار دنیا کی بہترین ثقافت میں ہوتا ہے، یہ لاہور ہی ہے جس کے دامن میں بڑے بڑے نام پیدا ہوئے اور برصغیر کی بیشتر نسلوں کے عروج و زوال کو دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہم لاہور کے ثقافتی ورثے کو وہ مقام نہیں دے سکے جس کا لاہور اصل میں حقدار تھا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سمیت مخیر حضرات کو چاہئے کہ وہ لاہور کی ثقافت کو محفوظ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔