عمران نیازی کا اپنا دامن داغدار ہے، وہ کس منہ سے اپوزیشن کو چور چور کہتے ہیں؟ حمزہ شہباز

عمران نیازی کا اپنا دامن داغدار ہے، وہ کس منہ سے اپوزیشن کو چور چور کہتے ہیں؟ حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم نے دیکھا پنجاب میں شہبازشریف نے صحت داؤ پر لگا کر خدمت کی۔ کچی چھت کو بلڈوزر سے ہٹایا جارہا ہے جو ظلم ہر ضلع میں ہورہا ہے۔ ہم نے دل پر پتھر رکھ کر اسمبلیوں میں حلف لیا

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ لوگوں کے اربوں کھربوں سٹاک مارکیٹ میں ڈوب گئے۔ موجودہ حکومت غریب آدمی کا کھوکھا، ریڑھی اور روزگار چھین لیتی ہے۔ کچی چھت کو بلڈوزر سے ہٹایا جارہا ہے جو ظلم ہر ضلع میں ہورہا ہے، لوگ حکومت کو دوہائیاں دے رہے ہیں۔ نیازی صاحب ایسا نیا پاکستان آپ کو ہی مبارک ہو۔ 13 دسمبر کو عوام فیصلہ کریں گے اور کُنٹینر پر چڑھ کر قرض پر خودکشی کرنے والوں کو شکست دیں گے۔ 16 فیصد سے ساڑھے سات سو فیصد بجلی اور گیس مہنگی کی۔ آج 100 دنوں کا حساب قوم مانگتی ہے 100 دنوں کا پھندا خود گلے میں ڈالا تھا اب جواب دیں۔

  اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پورا یقین ہے 13 دسمبر کو ایک بار پھر شیر کامیاب ہو گا۔ ہم نے دل پر پتھر رکھ کر اسمبلیوں میں حلف لیا۔ تحفظات کے باوجود نوازشریف اور شہبازشریف نے عام انتخابات کی رات کہا دھاندلی ہوئی۔ عام انتخابات میں ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کے حلقہ میں جب ضمنی انتخاب ہوتا ہے تو نیازی صاحب اسی حلقہ سے 10 ہزار کی لیڈ سے ہار جاتے ہیں۔ قوم نے دیکھا پنجاب میں شہبازشریف نے صحت دائو پر لگا کر خدمت کی۔ ایک شخص تھا جو میٹرو کو جنگلہ بس کہا کرتا تھا پھر اس کا خیال آنے پر پچہتر ارب روپے میں خیر پختوںخواہ میں نیازی نے کھنڈر بنا دیا۔ ڈالر پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ اضافہ موجودہ دورہ حکومت میں ہوا اور روپیہ نچلی سطح پر آگیا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں پر مہنگائی کا طوفان گرایا۔ سٹیٹ بینک نے کہا کہ 100 دنوں میں قرضوں کا کئی ہزار ارب اضافہ ہوا ہے۔ آئی جی کو چپڑاسی کی طرح فارغ کر دیا جاتا ہے۔ بزدار کو پھر سپریم کورٹ میں معافی مانگنی پڑتی ہے۔ شہبازشریف گرفتار ہے احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ نیب کاغذی کارروائی کرتا رہا کک بیکس ثابت نہ کر سکا۔ نیازی نیب کے پیچھے چھپتا ہے لیکن آدھی کابینہ کرپٹ ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer