انارکلی بازار کے تاجران کیلئے پارکنگ کی واحد جگہ بند کردی گئی

انارکلی بازار کے تاجران کیلئے پارکنگ کی واحد جگہ بند کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیلا گنبد سائیکل مارکیٹ اورانارکلی بازار کے تاجران کیلئے پارکنگ کی واحد جگہ بھی بند کردی گئی۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج اور نیلا گنبد کے سامنے پارکنگ کی بندش کیخلاف تاجران نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورشدید نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق نیلا گنبد اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے سامنے پارکنگ ایریا کو بند کردیا گیا۔ پارکنگ کی سہولت بند ہونے سے تاجران اور گاہک دوہری مشکلات کا شکار ہوگئے۔ نیلا گنبد سائیکل مارکیٹ اور انارکلی بازارکے تاجروں نے پارکنگ کی بندش کیخلاف شدید احتجاج کیا، مظاہرے میں صدر رحمت مارکیٹ حاجی نعیم خان ، صدر بانو بازار عتیق الرحمن اور سینکڑوں تاجرشریک ہوئے۔

تاجروں کا سٹی42 سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پہلے ہی پارکنگ کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، رہی سہی کسرانتظامیہ نے کنگ ایڈورڈ کے سامنے   پارکنگ بند کر کے  پوری کردی ہے۔ رہنماوں نے کہا کہ پارکنگ ایریا نہ کھولا گیاتومال روڈ پراحتجاج کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer