ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی پنجاب کا صدر کون؟ فیصلہ ہوگیا

پی ٹی آئی پنجاب کا صدر کون؟ فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) پاکستان تحریک انصاف میں تنظیم سازی کا معاملہ، اعجاز احمد چودھری کو پی ٹی آئی پنجاب کا صدر بنائے جانے کا امکان۔

پاکستان تحریک انصاف نے تنظیم سازی فروری تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چودھری سے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کی ذمے داری واپس لے لی جائے گی اور انہیں پنجاب کا صدر بنا دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اعجاز چودھری کو یہ عہدہ دینے کا مقصد پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنا ہے، اعجاز احمد چودھری پہلے بھی پی ٹی آئی پنجاب کے صدر رہ چکے ہیں۔

رواں ہفتے ہی اعجاز چودھری کو پنجاب کے صدر کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔