ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں پہلی بار وینچیسٹر سینڈرم کے مریض کا کامیاب آپریشن

پاکستان میں پہلی بار وینچیسٹر سینڈرم کے مریض کا کامیاب آپریشن
کیپشن: City42 - Operation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) پاکستان میں پہلی بار وینچیسٹر سینڈرم کے مریض کا کامیاب آپریشن کیا گیا، جس میں8 سالہ بچے کےمعدے کو کاٹ کر چھوٹا کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حمید لطیف ہسپتال میں سرجن ڈاکٹر معاذ نے وینچیسٹر سینڈرم کے مرض میں مبتلا 8 سالہ محمد دائود کا کامیاب آپریشن کرکے نئی تاریخ رقم کر دی، اس آپریشن میں مریض کے معدے کو کاٹ کر چھوٹا کیا گیا تاکہ اس کا وزن کم ہوسکے۔

ڈاکٹر معاذ نے بتایاکہ سعودی عرب کےشہری محمدداؤدکی امریکہ میں بیماری کی تشخیص ہوئی، 8 سال کی عمر میں محمد دائود کا وزن 85 کلو گرام تک پہنچ چکا، اس بیماری کے باعث بچہ معذوری کی زندگی گزار رہا تھا۔

ڈاکٹر معاذ نےکہا  کہ اس بیماری سے ہڈیوں کے اندر سے کیلشیم ختم ہوجاتا ہے اور ہڈیاں ٹیڑھی ہوجاتی ہیں، انسان اپنا وزن نہیں اُٹھا پاتا،   اب تک دنیا بھر میں25مریضوں میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں