ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

'علاج ان کا بنیادی حق ہے'، شاہد آفریدی کا عمران خان کی صحت سے متعلق معاملات پر بیان

'علاج ان کا بنیادی حق ہے'، شاہد آفریدی کا عمران خان کی صحت سے متعلق معاملات پر بیان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خاں کی صحت سے متعلق معاملات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دورہ بحرین پر موجود شاہد آفریدی سے سوال پوچھا گیاکہ آج کل عمران خان کی صحت سے متعلق میڈیا پر کافی بات ہورہی ہے تو آپ اس پر کیا کہنا چاہیں گے؟

حس پر شاہدآفریدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ علاج عمران خان کا بنیادی حق ہے ، وہ یا ان کی فیملی جہاں بہتر سمجھیں وہاں ان کا علاج ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ اور نکتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت ہے۔

قومی اسمبلی کے باہر عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دیے گئے دھرنے میں جیوز نیوز سے بات کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ کے مطابق عمران خان کی بینائی 80 فیصد سے زائد ختم ہو گئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو ان کی مرضی کے کسی اسپتال منتقل کیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer