ویب ڈیسک: خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کے حوالے سے بیان دے کر مداحوں کو حیران کر دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ "سب چاہتے تھے ہم شادی کرلیں تو ہم نے نقلی شادی کرلی۔"
واضح رہے کہ چند ہفتوں سے ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ دونوں رمضان المبارک میں نکاح کر سکتے ہیں۔ ایک صارف نے ہانیہ سے پوچھا کہ نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد، جس پر ہانیہ نے واضح جواب دیا: "دوپہر جمعہ۔"
یاد رہے کہ عاصم اظہر کی سابقہ منگنی میرب علی کے ساتھ ختم ہونے کے بعد، ہانیہ اور عاصم کے دوبارہ قریب آنے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ اگرچہ دونوں نے باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم عاصم کے کنسرٹس میں ہانیہ کی موجودگی اور انسٹاگرام پر ان کے گانے استعمال کرنے کے حوالے سے افواہیں بڑھ رہی ہیں۔