حاشر وڑائچ: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے لیے درخواست دائر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وکلاء سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کچھ دیر بعد ہائیکورٹ پہنچیں گے، جہاں ممکنہ طور پر ضمانت کی درخواست جمع کروائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی شخصیات نے تحریک انصاف کو آگاہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز کا پینل آج عمران خان کا معائنہ کرے گا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر اہم حکومتی شخصیات کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں پی ٹی آئی کو یقین دہانی کروائی گئی کہ آج ڈاکٹرز کا پینل بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گا۔
ادھر، اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج تک رسائی کے لیے اسلام آباد کے تین مقامات پر دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ اسلام آباد کے ریڈ زون میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، داخلی راستے بند ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور قیدی وینز بھی وہاں موجود ہیں۔