ملک اشرف: ہائی کورٹ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔ رجسٹرار آفس نے کیس کو 17 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔
درخواستوں پر سماعت جسٹس محمد رضا قریشی کریں گے جبکہ عدالت نے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمد معین الدین ریاض اور امیر جماعت اسلامی لاہور سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوگی۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بلدیاتی نظام میں بیوروکریسی کو اختیارات دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، جبکہ غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات آئین کے آرٹیکل 17 سے متصادم ہیں۔
سماعت کے دوران الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔