ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کا نابالغ بچوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

سپریم کورٹ کا نابالغ بچوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: سپریم کورٹ نے نابالغ بچوں کی حوالگی اور نان و نفقہ سے متعلق دعوؤں کے دائرہ اختیار پر اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

 فیصلے کے مطابق گھریلو تنازع کے شکار نابالغ بچے کے حصول یا خرچے سے متعلق دعویٰ اُس ضلع کی فیملی عدالت میں دائر کیا جائے گا جہاں بچہ یا متعلقہ فریق رہائش پذیر ہو۔

فیملی عدالت میں ’’طلعہ بنام اریبہ‘‘ کیس کے دوران سپریم کورٹ کا فیصلہ بطور نظیر پیش کیا گیا۔ مقدمے میں خاتون اسلام آباد جبکہ شوہر لاہور میں مقیم ہے، اور شوہر نے بچے کے حصول کے لیے لاہور کی فیملی عدالت میں دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ خاتون کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نابالغ بچے کو لے کر لاہور آنا جانا خاتون کے لیے دشوار ہے۔

عدالت میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقول پیش کرتے ہوئے کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ فیملی عدالت نے دونوں فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے 27 فروری کو طلب کر لیا ہے۔