ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمسن بچے کوپہلی سالگرہ پرہی لاکھوں روپےمالیت کے تحائف

کمسن بچے کوپہلی سالگرہ پرہی لاکھوں روپےمالیت کے تحائف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا میں آسائش و آرام کےحصول کیلئےجائیداد، سونا، چاندی اور دولت اکثریت کی خواہش ہے۔ معاشرے میں ایک طرف ایسا طبقہ پایا جاتا ہے جن کی تمام زندگی دو وقت کی روٹی پوری کرنے میں گزر جاتی ہے ،سر چھپانے کے لیے چھت میسر نہیں ہوتی وہیں دوسری جانب ایسے افراد بھی ہیں جو منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوتے ہیں۔

ایسے ہی ایک کمسن بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے پہلی سالگرہ پر ملنے والے تحائف نے ایسی مثال قائم کر دی جس کے لیے اکثر لوگ پوری زندگی محنت کرتے ہیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے اس کمسن بچے کو پہلی سالگرہ پر ملنے والے تحائف میں ہائی وے پر واقع پلاٹ، 11 لاکھ روپے نقد اور سونے چاندی کے قیمتی تحائف شامل ہیں۔

 
 اس بچے کی پہلی سالگرہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں تحائف کا ایسا ذخیرہ دکھایا گیا ہے جو سالگرہ کے روایتی تصور کو نئی تعریف دیتا ہے۔

بچے کی سالگرہ پر تحائف کا یہ سلسلہ صرف بچے تک محدود نہیں رہا بلکہ اس کی والدہ کو 35 گرام سونے کا ہار اور دیگر زیورات بھی پیش کیے گئے۔

بچے کے اہلِ خانہ کی جانب سے رشتے داروں میں 101 ساڑھیاں اور 101 ملبوسات بھی تقسیم کیے گئے۔

یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو ڈیڑھ لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر چکی ہے۔