ثمرہ فاطمہ:شہر میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا،سورج کی تیز کرنوں سے سردی کی شدت میں کمی سے موسم قدرے خوشگوار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں دو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کاسلسلہ جاری ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد تک جا پہنچا ۔
دوسری جانب شہر میں آلودگی کی شرح میں اضافہ ہو گیا ،ایئر کوالٹی انڈیکس 309ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، آئندہ ہفتے بھی موسم خشک اور صاف رہے گا۔
بات کریں ملک کے دیگر حصوں کی تو بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا،کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4 اور قلات میں 2 ریکارڈکیاگیاہے، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت 2 اور ژوب میں 7 ریکارڈکیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ،تربت میں 15 ، نوکنڈی میں 14 ،چمن میں 9 ،بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں 13 اور جیوانی میں 15 ریکارڈکیاگیاہے۔
کراچی میں رواں سال وقت سے قبل ہی موسم گرم ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن کے وقت تیز دھوپ نکلنے کا امکان ہےاور درجہ حرارت 31 ڈگری تک جاسکتا ہے، دوسری طرف کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ہے،اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 12ویں نمبر پرموجود ہے جہاں فضا میں آلودگی کی مقدار 166پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،وفاقی دارالحکومت کا صبح کے وقت درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ آج درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ،اسلام آباد میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔