ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 17 آسامیاں خالی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں خالی آسامیوں پر ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کے لئے 28 فروری کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو دو بجے ہوگا۔
اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لئے 8 سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا ۔
جوڈیشل کمیشن نے اٹھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے ناموں کے متعلق ممبران جوڈیشل کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا ۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ غضنفر علی خان کے نام پر غور ہوگا ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ کو لاہور ہائیکورٹ کا جج تعینات کرنے پر غور ہوگا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان کو لاہور ہائیکورٹ کا جج تعینات کرنے پر نام پر غور ہوگا ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ،،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم کے نام پر غور ہوگا ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود باجوہ ، سیشن جج مسز شاہدہ سعید کے نام پر غور ہوگا۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ،سیشن جج ابہر گل خان کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر غور ہوگا
[6:50 PM, 2/14/2025] Ifthkar ramy: Malik ashraf